گمشدہ بچی کی تلاش، رافیل نڈال نے میچ روک دیا

بارسلونا مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونا میں ایک نمائشی میچ کے دوران اس وقت صورتحال دلچسپ گئی جب ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اپنی بچی کو تلاش کرتی ماں کی بے چینی دیکھ کر کھیل ہی روک دیا، رپورٹس کے مطابق ٹینس سٹار رافیل نڈال ایک نمائشی کھیل میں مصروف تھے کہ اچانک انھیں تماشائیوں میں کچھ افراتفری محسوس ہوئی۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک خاتون پریشانی کے عالم میں اپنی گمشدہ بچی کو تلاش کر رہی ہے اور چلا رہی ہے۔
رافیل نڈال نے فوری طور پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ کو روک دیا جس کی وجہ سے تمام لوگ اس خاتون کی طرف متوجہ ہو گئے اور گمشدہ بچی کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرنے لگے۔ جلد ہی اس خاتون کو اس کی گمشدہ بچی مل گئی، جسے اس نے اسے دیوانہ وار سینے سے لگایا اور رونے لگی۔ بچی ملنے پر سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجائیں۔ بچی کی ماں نے میچ روکنے پر رافیل نڈال کا شکریہ بھی ادا کیا۔