گلالئی کے الزامات پر وزیراعظم کی کمیٹی بنانے کا اعلان، چیئرمین تحریک انصاف کا خیر مقدم
اسلام آباد 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عمران خان پر عائشہ گلالئی کی جانب سے عائد الزامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب ان کیمرہ کمیٹی بنانے کے علان پر چیئرمین تحریک انصاف کیجانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ لگائے الزامات کافی سنگین ہیں تاہم تنقید کرتے ہوئے عمران کان کا مزید کہنا تھا کہ آدھا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لیکن وزیراعظم کو صرف یہ مسئلہ نظر آرہاہے۔
تاہم امید ہے کہ ماہرین کی مدد کے ذریعے فرانزک آڈٹ کرایا جائیگا۔ مزید یہ کہ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ انکے علاوہ گورنر کے پی کے۔عائشہ گلالئی اور انکے والد سمیت گورنر کے پی کے اور امیر مقام، میر شکیل الرحمان کے فون کا بھی آڈٹ ہونا چائیے ۔ تاہم کرپٹ لوگوں کو بےنقاب کرنا میراعزم چلتا رہے گا تاہم ن لیگ اور دیگر جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتی ہیں مزید یہ کہ جتنا مرضی استحصال کرلیں میری کرپشن کیخلاف جنگ نہیں رکے گی