پاکستان

گزشتہ چار سالوں میں یورپی ممالک سے 13ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)یورپی ممالک نے گزشتہ چار سالوں میں 13ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ۔ زیادہ تر پاکستانیوں کو مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک قیام کرنے ،پاسپورٹ گم ہو جانے ،انٹری پر پابندی ،غیر قانونی طور پر یورپی ملک میں مقیم اور قیام پذیرہونے ،از خود واپس آنے والے ،رہائشی اجازت نامے کے منسوخ ہونے کے باعث ،سیاسی پناہ لینے والے ،ٹیکس نہ دینے والوں اور جعلی دستاویزات رکھنے پر ملک بدر کیا گیا ۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتا یا کہ یورپی ممالک نے گزشتہ چار سالوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 13ہزار 777پاکستانیوں کو ملک بدر کیا ۔انہوں نے بتا یاکہ انسانی سمنگلنگ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے یورپی ممالک سے ملک بدر ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ 2013میں یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 5ہزار 279تھی ۔2014میں یہ تعداد 4ہزار 330،2015میں 2ہزار 457جبکہ گزشتہ سال 1711پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button