ایڈیٹرکاانتخاب

گرفتار لڑکی نورین لغاری ہی ہے، بھائی کی تصدیق

لاہور آپریشن میں گرفتار ہونے والی لڑکی حیدر آباد کی نورین لغاری ہی ہے ،حساس ادارے تفتیش کررہے ہیں کہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ اپنی مرضی سے گئی تھا یا کسی نے اسے اغوا کیا تھا۔
نورین کے بھائی افضل لغاری نے جیو نیوزکو بتایا کہ میں اپنی بہن کی لاہور میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے،ان کا کہناتھاکہ بہن کے حراست میں لئے جانےکی اطلاع والد صاحب نے فون کال پر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گرفتار نورین اور ہلاک دہشت گرد کے تعلق کے حوالے تفتیش شروع کردی ہے،وہ اس بات کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیںکہ کیا انتہاپسندوں نے میڈیکل کی طالبہ کی برین واشنگ کی اور اسے دہشت گردی کی ترغیب دی ؟
ذرائع کے مطابق حساس ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی یا اسے کسی نے اغوا کیا تھا ۔
نورین کے بھائی کے مطابق ان کی بہن 10فروری کو یونیورسٹی جانے کے لئے گھر سے روانہ ہوئی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button