شہر شہرگجرات

گجرات یونیورسٹی کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا

گجرات (نیوز وی او سی آن لائن) یورنیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات پر تیزاب پھینک دیا گیا، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں 2 بہنیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے گھریلو تنازعے پر بھانجیوں پر تیزاب پھینکا جس کی زد میں ان کی سہیلی بھی آگئی۔ تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی دونوں بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کی 3 طالبات چنن گاﺅں کے قریب بس کے انتظا رمیں کھڑی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان آئے اور ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کے باعث یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات سائرہ عمر دراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس جھلس گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ بہنیں جبکہ ہما ان کی سہیلی ہے اور تینوں یونیورسٹی آف گجرات میں ایم ایس سی کی طالبات تھیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی 2 بہنوں کی حالت سخت تشویشناک ہے، ایک کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔
پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے تینوں ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے، ملزمان میں عاصم اویس، عبدالقدیر ، اور ایک اور شخص شامل ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائرہ اور آسیہ کے ماموں نے گھریلو تنازعے پر اپنی بھانجیوں پر تیزاب پھینکا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button