رنگ برنگ

گجرات میں بزرگ خاتون نے سوئی دھاگے سے قرآن پاک کا نسخہ مکمل کر لیا

گجرات 29 مارچ 2018ء
(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گجرات میں ایک بزرگ خاتون نے قرآن پاک کا نسخہ مکمل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کی رہائشی 62 سالہ بزرگ خاتون نے 31 سال میں سوئی دھاگے کی مدد سے قرآن پاک کا خوبصورت نسخہ لکھ دیا۔ گجرات کے محلہ گڑھی احمد آباد کی رہائشی ان 62 سالہ بزرگ خاتون نسیم اختر نے 1987 میں قرآن پاک کے اس نسخے پر کام شروع کیا۔
اس نسخے کی تیاری میں 3 سو گز کا سفید کپڑا، کالے اور گلابی رنگ کے دھاگے اور 25 گز پیپر پٹی کا استعمال کیا گیا۔قرآن پاک کا یہ نسخہ 10 جلدوں پر مشتمل ہے۔ ہر جلد میں تین تین پارے ہیں۔ ہرجلد کی لمبائی 22 انچ جبکہ چوڑائی 15 انچ ہے اور مجموعی وزن 55 کلو ہے۔ بزرگ خاتون نسیم اختر کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کے اس نسخے کی ڈبل کڑھائی کے لیے انہوں نے کسی کی مدد حاصل نہیں کی۔
اللہ تعالیٰ کی نصرت کے ساتھ ان کا حوصلہ بڑھتا گیا اور انہوں نے کڑھائی کے لیے باوضو رہتے ہوئے ہی اسے مکمل کیا۔ نسیم اختر نے کہا کہ یہ نسخہ شروع کرنے سے قبل میں نے سوچا تھا کہ مکمل ہونے کے بعد میں یہ نسخہ مدینہ شریف کی لائبریری میں لے کر جاؤں گی۔ اور وہاں اس نسخے کو پاکستان کی طرف سے بطور تحفہ پیش کروں گی۔ 724 صفحات پر مشتمل یہ نسخہ نسیم اختر کی دین سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button