انٹرنیشنل

گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی نتائج سے پہلے ہی بھارتی وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا

امرتسر (نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی ریاست گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سے قبل ہی ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں راہول گاندھی کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم کے نتیجے میں کانگریس نے اپوزیشن جماعتوں شرومنی اکالی دل ، بھارتیہ جنتا پارٹی (پی ٹی آئی )اور عام آدمی پارٹی کا مکمل صفایا کرتے ہوئے تین بڑے شہروں میں کارپوریشن کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ،اس بڑی کامیابی کے بعد کانگریس ہما چل پردیش اور پنجاب کے اسمبلی نتائج کے حوالے سے بھی کافی پر امید لگ رہی ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج سے عین قبل پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے کانگریس کا بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کل کا دن بھی کانگریس کیلئے اچھا ہی ہوگا،بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں بشمول بی جے پی کو کارپوریشن کی کسی ایک سیٹ پر بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔کانگریس نے امرتسر ، جالندھر اور پٹیالہ نگر میں یک طرفہ جیت حاصل کی ہے۔ جالندھر میں اس کو 80 وارڈوں میں سے 66 اور پٹیالہ میں 60 میں سے 45 وارڈوں میں کامیابی ملی ہے۔ ریاستی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ کانگریس صدر بننے کے بعد راہل گاندھی نے پہلی جیت چکھ لی ہے جبکہ ہمارے کپتان کی پگڑی پر تیسری جیت سجی ہے۔دوسری طرف بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر نتائج کی امید نہیں کرسکتے تھے۔ تینوں شہروں میں اپوزیشن کا صفایا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پٹیالہ میں 60 میں سے 56 وارڈ کے نتائج آئے ہیں اور سبھی ہم نے جیتے ہیں، اسی طرح جالندھر میں 80 میں سے 77 کے نتائج اعلان ہوئے ہیں اور 63 پر ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ امرتسر میں 85 میں سے 61 کے نتائج آئے ہیں اور ہم نے45 پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button