بزنس

گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک ختم کر نے کا اعلان

جہلم 21 جنوری 2018
(بیورو رپوٹ پاکستان راجہ صدیق سے نیوز وائس آف کینیڈا)
گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک ختم کر نے کا اعلان ان کی جگہ کو نسی اہم چیز متعارف کر وائی جائیگی ؟ محکمہ ایکسائز نے اہم اعلان کر دیا
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ، مارچ کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فیچرز پر مبنی کارڈ کے اجراء کا امکان ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مسعود الحق نے بتایا کہ رجسٹریشن بک کی جگہ لینے والے سمارٹ کارڈ قومی شناختی کارڈ کے طرز پر ہوگا جسے بآسانی پرس میں رکھا جا سکے گا ۔ –> اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور امید ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ کااجراء کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمل کا آغاز ہونے کے بعد عوام سے رجسٹریشن بک لے کر مرحلہ وار کارڈ جاری کئے جائیں گے ۔ اس کی قیمت پانچ سو روپے تک رکھے جا سکتی ہے تاہم اس کے لئے قیمت کے حتمی تعین کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کارڈ کے 19فیچرز ہوں گے جس میں تین خفیہ ہوں گے ،اس پر کیو آر کوڈ بھی ہوگا جسے سکین کرنے پر گاڑی کے مالک ، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سمیت ہر طرح کی معلومات سامنے آ جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا رنگ ،انجن یا مالک کے تبدیل ہونے پر کارڈ بھی تبدیل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button