بزنس

گئےسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ میں 82 ارب روپے کا اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جمعرات کے روزمندی کے بادل چھٹ گئے اورکے ایس ای100انڈیکس3بالائی حدعبورکرتا ہوا 49500 پوائنٹس کی نفسیاتی حدپربحال ہوگیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں82ارب روپے سے زائدکااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے سرمائے کاحجم97کھرب سے بڑھ کر98 کھرب روپے پرجاپہنچا۔جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں 374.15 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49214.15پوائنٹس سے بڑھ کر 49588.30پوائنٹس پرجاپہنچا،اسی طرح 224.55 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26857.39پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس297پوائنٹس اضافے سے 33250.96 پوائنٹس سے بڑھ کر33548.84پوائنٹس پر بند ہوا ۔ جمعرات کے روزمارکیٹ سرمائے میں 82 ارب 39 کروڑ89لاکھ9ہزار543روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 97 کھرب 34 ارب 53 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 930 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 16 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 473روپے ہوگیا۔جمعرات کومارکیٹ میں 26 کروڑ 32لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button