کیپٹن صفدر نے واجد ضیا کی جے آئی ٹی رپورٹ پر حیران کن اعتراض سامنے آگیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے کہاہے کہ واجد ضیاء نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کئے ، نہیں جانتے اندر کیا ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ واجد ضیاء کسی کی لکھی ہوئی رپورٹ لے کر آئے ہیںاور وہ خود نہیں جانتے کہ اس رپورٹ میں کیا ہے۔ واجد ضیا کااس میں کوئی قصور نہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے رپورٹ میں کیا ہے انھوں نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب
ڈھونڈنایہ پڑے گا کہ یہ رپورٹ لکھی کس نے ہے۔وہ یہ تک نہیں جانتے کہ اس رپورٹ کے اندر کیاہے جس شخص نے یہ رپورٹ لکھی اسے بھی احتساب عدالت آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیر بابا بھی ہیں،پیر بیبیاں بھی ہیں،کسی پیر یاسنیاسی کی حکمت تو چلی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پانچ چھ مہینے میں پتا چل جائیگا کہ لوگوں سے کیا کام لیا گیا کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں کاشغر گوادر کیخلاف لکھی گئی ہے۔