کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نااہلی یا سزا کی صورت میں ان کے صاحبزادے جنید صفدر کو انتخابی میدان میں اتارنے پر غور
مانسہرہ 10 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نااہلی یا سزا کی صورت میں ان کے صاحبزادے جنید صفدر کو انتخابی میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب کیسز اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ممکنہ طور پر نااہلی یا جیل کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔
اسی باعث شریف خاندان نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے متبادل کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ شریف خاندان کی جانب سے ان کے صاحبزادے جنید صفدر کو انتخابی میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جنید صفدر پہلے سے ہی اپنے والد کے حلقے مانسہرہ میں خاصے متحرک ہیں۔ اسی لیے ممکنہ طور پر انہیں اس حلقے سے الیکشن لڑوایا جا سکتا ہے۔