کیوبک سٹی مسجد کے شہدا کی نماز جنازہ، کینیڈا کے وزیراعظم کی شرکت
اوٹاوا(نیوز وی او سی آن لائن) کیوبک مسجد حملے میں شہید افراد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکت کی اور لواحقین کا غم بانٹا، نماز جنازہ میں کیتھولک، یہودیوں سمیت دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں لوگوں نے بھی شرکت کی۔کینیڈا کے وزیراعظم نے پی او اے ایف کے وائس
پریذڈنٹ اور نیوز وائس آف کینیڈا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر نصیر احمد ظفر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو نسلی و مذہبی منافرت سے بچانے اور قوم کو متحد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، گذشتہ روز کیوبک مسجد کے تین شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر جسٹن ٹروڈو آبدیدہ بھی نظر آئے ۔نماز جنازہ میں عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، پہلی بار نماز جنازہ مقامی ٹی وی پر بھی براہ راست دکھایا گیا،یاد رہے کہ اتوار کو کینیڈین شہر کیوبک کی مسجد پر فائرنگ میں چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے تھے ۔