ایڈیٹرکاانتخاب

کینیڈین فیملی کی بازیابی بہت مثبت کوشش ہے۔ جیمز میٹس

واشنگٹن: (نیوز وی او سی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بازیابی سے ایک بار پھر باہمی تعاون میں تیزی آئے گی۔ جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ کینیڈین خاندان کی بازیابی سے پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملے گا۔ کینیڈین فیملی کی بازیابی بہت مثبت کوشش ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان آرمی نے بازیابی میں بہت اچھا کردار ادا کیا۔انہوں نے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کاروائی پر پاکستان شکریہ ادا کیا۔ ہیدرونوارٹ کا کہنا تھا کہ امریکی اطلاع پر پاک فوج نے کارروائی کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مدد کےبغیرکامیابی ممکن نہ تھی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کینڈین خاندان کی بازیابی کو مثبت لمحہ قرار دیا تھا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے بوئس کولمن کا خاندان آج آزاد ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button