ایڈیٹرکاانتخاب
کینیڈین حکومت کی جانب سے کسی قسم کی ویزہ لاٹری سکیم متعارف نہیں کرائی گئی –
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن) کینیڈین ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کو متنبہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی ویزہ لاٹری سکیم متعارف نہیں کرائی گئی بلکہ جعلساز سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سادہ لوح لوگوں کو کینیڈا کی جعلی آن لائن امیگریشن لاٹری اسکیم کا ڈھنڈورا پیٹ کر لوٹا جا رہا ہے۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے ایسی کوئی سکیم متعارف نہیں کرائی گئی بلکہ جو لوگ بھی کینیڈا کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ ان جعلسازوں اور ایجنٹوں سے بچیں اور براہ راست ہائی کمیشن کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔