کینیڈا میں پاکستانیوں کی بڑی کامیابی: شفقت علی پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر

بین الاقوامی خبر | VOC اردو

🇨🇦 کینیڈا میں پاکستانیوں کی بڑی کامیابی: شفقت علی پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

اوٹاوا: کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی نژاد سیاستدان شفقت علی کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں “صدرِ خزانہ بورڈ” (President of the Treasury Board) کے اہم منصب پر فائز کیا ہے۔

شفقت علی کا تعلق لبرل پارٹی سے ہے اور وہ برامپٹن-چنگاکوسی پارک کے حلقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وہ 2021 میں برامپٹن سینٹر سے بھی ایم پی منتخب ہو چکے تھے۔

وزارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد شفقت علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا:
“یہ میرے لیے واقعی ایک اعزاز ہے کہ وزیر اعظم نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے کابینہ میں شامل کیا۔ میں کینیڈین عوام کی خدمت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہوں۔”

شفقت علی کی یہ کامیابی نہ صرف کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ ملکی سیاست میں تنوع اور بین الثقافتی نمائندگی کی بھی واضح مثال ہے۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں