انٹرنیشنل

کینیا کے دارالحکومت میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگا دی گئی ،ْنو طالبات جاں بحق ،ْ دس زخمی

نیروبی 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کینیا کے دارالحکومت میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 9 طالبات جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے وزیر تعلیم فرید ماتیانگی کا کہنا ہے کہ اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی جس کی وجہ اسکول میں تقرریوں کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول میں سینئر پوزیشن پر تقرریوں کے معاملے پر لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے اسکول میں آگ لگا دی۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ آتش زنی کا واقعہ صرف نیروبی میں نہیں بلکہ کینیا کی متعدد ریاستوں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں عہدوں کے حصول کے لیے سیاست درست نہیں، اسکول کے سربراہ کی تقرری کے معاملے کو اسکول نذرآتش کر کے حل نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی کینیا میں 120 سے زائد اسکولوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا تاہم اس کے ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائیاں تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button