کینال ویو سوسائٹی : سفارش نہیں میرٹ پر کام کرتے ہیں ؛ رانا فقیر حسین
لاہور 2 ستمبر 2017
(فیصل شامی سے پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ناجائز سفارش ماننے سے انکار پر کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا شب خون سوسائٹی سےکرٹری کی برخواستگی کا نوٹس جاری کر دیا
کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ غیر قانونی اقدامات کی تکمیل کے لئے کینال ویو کی منتخب انتظامیہ پر ناجائز دھونس ڈال رہا
کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں اور انکے مسائل فوری طور سے حل کئے جائیں کینال ویو سوسائٹی کے عہدےداروں کا پاکستان ویلغار فورم میں مطالبہ
کینال ویو سوسائٹی میں سفارش نہیں صرف میرٹ جس کے لئے ہر منتخب ممبران قربانی دینے کے لئے تیار ہیں سےکرٹری کا ناجائز سفارش ماننے سے انکار پر کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا شب خون سےکرٹری کی برخواستگی کا نوٹس جاری کر دیا جسپر تمام ممبران کےنال ویو ہاوسنگ سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئے کینال ویو کے ممبران جن میں کینال ویو سوسائٹی کے صدر انجینئیر رانا فقیر حسین سےکرٹری جنرل سید اے ایس شاہ ، فنانس سیکرٹری منصور عقیل خان ایگزیکٹیو باڈی ممبران چوہدری محمد سرور عبداللطیف چوہدری ، میاں اویس عزیز ، خواجہ عنایت اللہ و دیگر نے روز نامہ یلغار و پاکستان سے خصوصی فارم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر کیا ایسی وجہ ہوئی کہ عید الضحی کی خوشیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ہمیں ایک ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے انھوں نے بتایا کہ تمام تر کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اثر کام کرتی ہے مگر وہ اپنے مفادات اور اکاونٹس کے معاملے میں سوسائٹیز اپنے فیصلے کرنے کی خود مختار ہیں مگر کچھ عرصہ سے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اپنے غیر قانونی اقدامات کی تکمیل کے لئے کینال ویو کی منتخب انتظامیہ پر ناجائز دھونس ڈال رہا تھا جس کو ہمارے جنرل سیکرٹری سید ایس اے شاہ بہت سمجھداری اور قانونی نوک پلک استعمال کرتے ہوئے کینال ویو سوسائٹی کے مفادات کی انتہائی اچھے طریقے سے حفاظت کر رہے تھے جو محکمہ کو قطعا قبول نہ تھی اور محکمہ کی طرف سے مسلسل تنگ کیا جاتا رہا تاہم اسی دوران ایک مکان 113/aجو کہ شفیق نامی ایکس ممبر سوسائٹی کا تھا جنھوں نے سکول کی زمین کے پلاٹ کو غیر قانونی طور پر آپس میں بانٹنا چاہا تو جس کو اسوقت انیس سو ستانوے کی انتظامیہ نے جرمانہ کیا جس کو اس وقت کے رجسٹرار کواپریٹو نے منظور کیا تھا اب جب یہ گھر ٹرانسفر ہونے کے لئے آیا تو سوسائٹی نے ان کو این او سی جاری کرنے سے پہلے ان سے بقایا جات کا بل پیش کیا اور ان سے یہ رقم ریکور کرنے کے لئے خط لکھا تو معلوم نہیں کیوں کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے بے جا مداخلت کر کے ان سے جرمانہ نہ لےنے کا حکم دیا مگر سوسائٹی انتظامیہ ممبران نے ممبران کے ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے سٹے آرڈر حاصل کیا اور مزکورہ معاملہ سو سائٹی کے حق میں کر لیا تاہم اسی طرح سے ایک اور پلاٹ نمبر 351/B جو کہ ایک ریٹائرڈ بیورو کریٹ خواجہ سرور کی مرحوم اہلیہ کے نام تھا جو کافی عرصہ بیشتر وفات پا چکی تھیں یہ پلاٹ جب خواجہ سرور نے ٹرانسفر کروانے کے لئے سوسائٹی کے دفتر رابطہ کیا تو سوسائٹی نے انکو مینٹینس چارجز کی مد میں بقایا جات ادا کرنے کے لئے کہا تو خواجہ سرور نے موجودہ کواپریٹوز سےکرٹری شہر یار سلطان کا حوالہ دیتے ہوئے نہ صرف چارجز دینے سے انکار کر دےا بلکہ ڈی او سی لاہور کواپریٹیو فرخ حیات پنوں کے خط کے ذریعے استثنا لے کے آگیا جس میں ڈی او سی نے تین دن میں پلاٹ مزکورہ بغیر بقایا جات ٹرانسفر کرنے کاحکم بزریعہ خط نمبری DRL/H 7695-96 dya taom Kwajo srwr ny dدیا تاہم خواجہ سرور نے دھمکی بھی دی کہ اگر مےرا پلاٹ ٹرانسفر نہ ہواتو میں تمھیں دیکھ لوں گا اور کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا ایڈمنسٹریٹر خود آکے میرا پلاٹ ٹرانسفر کرے گا تاہم سوسائٹی انتظامیہ نے دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری بقایا جات کی ادائیگی کے بغیر پلاٹ ٹرانسفر کرنے سے انکار کر دیا جسکے بعد کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی ظرف سے خط موصول ہوا کہ کےنال ویو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید ایس اے شاہ کو فارغ کر دیا گیا جس پر کینال ویو سوسائٹی انتظامیہ کے عہدیداران نے کواپریٹو ڈےپارٹمنٹ کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ہم اپنے اوپر کسی قسم کا دباو برداشت نہےں کرینگے سوسائٹی کے صدر رانا فقیر حسین و دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ سے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں اور انکے مسائل فوری طور سے حل کئے جائیں