کیرالہ ہائی کورٹ نے سری سانتھ پر عائد پابندی ختم کر دی

چنئی(اسپورٹس ڈیسک)کیرالہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بالر سری سانتھ پر تاحیات پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ بی سی سی آئی نے دوہزار تیرہ کی آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر انہیں کرکٹ میں حصہ لینے سے روک دیاتھا۔ دوہزار پندرہ میں دہلی ٹرائل کورٹ سے کلیئرنس ملنے پر انہوں نے بھارتی بورڈ کے فیصلے کو دوسری عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ سری سانتھ کا کہنا ہے کہ فیصلے پر خوشی ہے اور وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔بھارتی بورڈ کے سربراہ سریندر سی کے کھنہ کے مطابق لیگل ٹیم عدالتی احکامات کا جائزہ لے گی ۔
Load/Hide Comments