ایڈیٹرکاانتخاب

کیا چوہدری سرور کے حوالے سے بھی جواب ملے گا انہیں ووٹ کیسے ملے؟ سابق وزیراعظم

چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولے تو پابندی لگا دیتے ہیں، نواز شریف
اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی بات سنا دیتے ہیں کوئی اور بولتے تو پابندی لگا دیتے ہیں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دونوں سیاسی رہنما نیب ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کی بات بہت معنی خیز ہے، امیر جماعت اسلامی نے بھی بولا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے ان سے کہا تھا کہ اوپر سے حکم آیا تھا اس پر سینیٹ میں ووٹ دیئے گئے، عمران خان اپنے ارکان اسمبلی کی تو سرزنش کر رہے ہیں، وہ اپنی سرزنش بھی تو کریں کہ کس کے کہنے پر سینیٹ میں ووٹ دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کیلیے پی ٹی آئی نے کہا کہ اوپر سے آرڈر آیا
نواز شریف نے کہا کہ کیا عمران خان قوم کو بتائیں گے کہ انہوں نے تیر کو ووٹ نہیں دیا، کیا یہ لوگ تبدیلی لائیں گے جو بے اصولی کی سیاست کر رہے ہیں، کیا چوہدری سرور کے حوالے سے بھی جواب دیں گے انہیں ووٹ کیسے ملے؟، سینٹ کے انتخابات میں صرف ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے شفاف طریقے سے ووٹ دیا۔
نواز شریف نے لاہور میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے جلسہ گاہ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے کے بارے میں کہا کہ منظور پشتین کے جلسے میں پانی چھوڑ دینا بہت بڑی زیادتی ہے، جلسے میں پانی چھوڑنا کہاں کا آزادی اظہار رائے ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنی بات سنا دیتے ہیں ، لیکن کوئی اور بولتا ہے تو پابندیاں لگا دیتے ہیں، کلثوم نواز کی طبیعت پہلے سے بہتر ،قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے ، ہم تو بس گئے اور جا کر واپس آ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button