کیا مودی کیلئے محبوبہ مفتی قابل اعتماد نہیں ؟
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی قابل اعتماد نہیں رہیں؟ اگر ہیں تو پھر مودی جی کا رویہ بدلا بدلا سا کیوں ہے؟ یہ سوالات بھارتی میڈیا میں اٹھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم مودی ایک روزہ دورے پر سرینگر پہنچے،ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کی قطار میں وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی موجود تھیں لیکن مودی جی انہیں نظر انداز کرکے آگے بڑھ گئے۔
کیا مودی کیلئے محبوبہ مفتی قابل اعتماد نہیں ؟
سرینگر ایئر پورٹ پر پہنچنے اور استقبال کی ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی سیاست میں عمدہ چالیں چلنے کےلئے مشہور نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی منتخب وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو کس بے رحم طریقے سے نظر انداز کیا۔
مودی نے ایئرپور ٹ پر استقبالئے کی قطار میں کھڑے متعدد افراد سے پھول بھی لئے اور ان کے ساتھ گرمجوشی سے ہاتھ بھی ملا یا لیکن وہ ایک لمحے کےلئے بھی محبوبہ مفتی کے پاس رکے اور نہ ہی روایتی انداز میں ان سے ہاتھ ملایا ۔
بھارتی میڈیا میں یہ سوال اب اٹھایا جارہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو وزیراعظم نریندر مودی نے کیوں نظرانداز کیا ؟ کیا کشمیر کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آرہی ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے؟
مقبوضہ کشمیر میںپی ڈی پی اور بی جے پی کی اتحادی حکومت ہے جس نے محبوبہ مفتی کو ریاست کی وزیراعلیٰ منتخب کرایا ہے ۔
نریند رمودی مقبوضہ کشمیر کے ایک روزہ دورے پر سرینگر پہنچے ہیں ،اس دوران انہوں نے رنگ روڈ ، زوجیلا ٹرنل سمیت دیگر منصوبوںکا افتتاح کیا ۔