پاکستان

کیا عمران خان نے واقعی تیسری شادی کرلی؟ ریحام خان سے ان کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے ایسا جواب دے دیا کہ تردید کرنے والے عون چوہدری بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) ریحام خان سے عمران خان کا نکاح پڑھوانے والے مفتی سعید نے عمران خان کی شادی کی تردید یا تصدیق سے انکار کردیا ہے ۔
سینئر صحافی عمر چیمہ نے روزنامہ جنگ میں دی گئی اپنی خبر میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اپنی پیرنی سے تیسری شادی کے موقع پر بھی نکاح خواں پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ۔ 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر بھی نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔اگرچہ عون چوہدری اور نعیم الحق نے کپتان کی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے مگرجب مفتی سعید سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے خبر کی تصدیق کی نہ ہی تردید، وہ شادی کی تردیدکے حوالے سے تذبذب کا شکارنظرآئے۔
عمر چیمہ کے مطابق انہوں نے عمران خان کی شادی کی حقیقت جاننے کیلئے جمعرات کی شب مفتی سعید سے رابطہ کیا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے پر کچھ نہیں کہیں گے۔عمران خان اور ریحام کی شادی کے موقع پر بھی مفتی سعید نے یہی جملہ دہرایاتھا۔مفتی سعید سے جمعہ کی صبح جب دوبارہ رابطہ کیاگیا تو انہوں نے اپنا وہی موقف دہرایامگر جب ان سے تین بار یہ پوچھا گیاکہ کیاوہ یکم جنوری کو لاہورمیں عمران خان کا نکاح پڑھانے کی تردیدکرنا چاہیں گے توانہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button