انٹرنیشنل

کیا امریکا کا رقبہ بڑھنے جا رہا ہے؟؟

متحدہ امریکا 13جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
اس کے برعکس 1.5 فیصد رائے دہندگان نے باقاعدہ طور پر امریکا کی ایک ریاست بن جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹو ریکو کو اپنی آزادی قائم رکھنا چاہیے۔ دوسری طرف 97.2 فیصد ووٹروں نے اس امر کی حمایت کی کہ اس ملک کو باقاعدہ طور پر ریاست ہائے متحدہ امریکا کا حصہ بنتے ہوئے امریکا کی 51 ویں ریاست بن جانا چاہیے۔ پورٹو ریکو بحیرہ کیریبیین کا ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جسے امریکا کا تحفظ حاصل ہے لیکن یہ باقاعدہ طور پر امریکا کا حصہ نہیں ہے۔ پورٹو ریکو کو اس وقت اپنی اقتصادی بدحالی کے وجہ سے انتہائی شدید مسائل کا سامنا ہے اور اس جزیرے کے ذمے عوامی قرضوں کی مالیت بھی 73 بلین ڈالر ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button