سائنس و ٹیکنالوجی

کیا آپ نے فیس بک پر مفت وائی فائی استعمال کیا؟

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے 4 دن قبل ہی 2 ارب صارفین کا ہدف عبور کیا، جس کے بعد فیس بک نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کو مفت وائی فائی استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کی۔
فیس بک نے گزشتہ ماہ 27 جون کو 2 ارب صارفین کی حد عبور کی، جس کے فوری بعد ویب سائٹ نے تمام صارفین کو اپنی تصاویر پر مبنی ایک خصوصی ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کی۔
تاہم 3 دن بعد فیس بک نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ دیر تک سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرادیا۔
فیس بک نے اپنے ایپس فیچرز میں 146فائنڈ وائی فائی145 نامی فیچر کا 30 جون اور یکم جولائی کی درمیانی شب سے آغاز کردیا۔
اس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے ارد گرد مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ لگا سکیں گے۔
فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس فیچر کو شروعاتی طور پر گزشتہ برس چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا، لیکن یکم جولائی سے یہ فیچر دنیا کے تمام ممالک میں کام کرنے لگے گا۔
فیس بک کا یہ فیچر کمپنی کے لوکیشن میپ سے جڑا ہوتا ہے، جو صارف کو میپ کی مدد سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ بتاتا ہے۔
ائنڈ وائی فائی کے ذریعے صارف ان تمام مفت وائی فائی اسپاٹ کا پتہ لگا سکے گا، جو اس علاقے کے قریب ترین مقامات ہوں گے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو ابتدائی طور پر گزشتہ برس چند ممالک میں متعارف کرایا تھا، تاہم اب اسے آئی او ایس اور اینڈرائڈ صارفین کے لیے دنیا بھر میں شروع کیا گیا ہے۔
دیگر ممالک کی طرح پاکستانی صارفین بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ایسا ہی فیچر اسمارٹ موبائلز میں بھی ہوتا ہے، تاہم موبائل فونز صرف اپنی رینج میں آنے والے وائی فائی کا پتہ بتاتی ہیں، مگر فیس بک نہ صرف رینج میں آنے والے اسپاٹ کا پتہ بتائے گا، بلکہ دوسرے قریبی ترین اسپاٹ سے بھی باخبر رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button