کہ نوازشریف، شہبازشریف اورا ن کی اولادیں جیل میں ہونگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم اتنے بھی ظالم نہیں دونوں بھائیوں کو جیل میں اے کلاس دینگے ۔اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا میں نے پہلے ہی کہا تھا نواز شریف صادق اور امین نہیں ہیں اور اسی لیے نواز شریف چاہتے تھے کہ انہیں غیر قانونی طور پر نکالا جائے ،میں نے کہا تھا یہ پانچوں میں فیل ہو گا اور قربانی سے پہلے ہی قربانی ہوگی جبکہ نواز شریف نے 3 دفعہ کہا شیخ رشید اسمبلی میں نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا قطری گاڑی میں سیف الرحمن آیا اور کہا خاقان کو وزیراعظم بناؤ۔ ملک میں عظیم ادارے ، عظیم فوج اور عظیم ججز ہیں اور جب تک تمام ادارے اور عمران جیسا لیڈر ہے ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔شیخ رشید نے کہا اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں ایٹمی دھماکے میں نے ،گوہرایوب اور ظفرالحق نے کرائے ۔نوازشریف بزدل آدمی ہے ، نواز شریف کہتا ہے کہ کلنٹن نے پانچ بلین ڈالر آفر کئے یہ منہ اور مسور کی دال۔اب وہ شہباز شریف کو لا رہا ہے ، یہ برادر یوسف ہے ۔نواز شریف صاحب!معلوم ہے آپ مالدیپ کیا کرنے گئے تھے ۔ان کا خیال تھا کہ جسٹس سعید کھوسہ جسٹس قیوم بن جائے گا۔فضل الرحمن نے اسلام کے بجائے اسلام آباد کو ترجیح دی۔