پاکستان

کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ۔ ترجمان وزیر داخلہ نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے۔ لگتا ایسے ہے کہ خورشید شاہ ذہنی اور اخلاقی طور پر اسی سطح پر کھڑے ہیں جہاں ستر کی دہائی میں انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن سے ملازمت کا آغاز کیا تھا۔ وزیر داخلہ کے پاس نہ تو اتنا وقت ہے کہ وہ کسی کی لغو اور بے ہودہ باتوں کا جواب دیں اور نہ وہ خورشید شاہ کی بے بنیاد باتیں اس قابل سمجھتے ہیں کہ ان پر اظہار خیال کیا جائے۔ ہر غیر متعلقہ چیز کو وزیر داخلہ کے ساتھ جوڑنا ایسے شخص کی سیاسی، اخلاقی اور شخصی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا کے چند حلقے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کا نوٹس ہی کیوں لیتے ہیں۔
ترجمان نے یہ کہا کہ اگر وزیر داخلہ کی طرف سے جواب دینا ہی مقصود ہو تو صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ کچھ لوگ وزیر داخلہ کی دشمنی میں اتنی پستی کا شکار ہیں کہ وہ اپنی ماضی کی تعلیم اور سوچ سے باہر نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ اور اسی پست سوچ کا اظہار انکے بیانات سے ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button