سندھ اسمبلی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر شورشرابا ہوا، رکن اسمبلی سیف الدین خالد نے پانی کی کمی کے خلاف اسمبلی میں رہنے کا اعلان کر دیا،کہا کپڑے لےکر آیا ہوں یہیں رہوں گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں منظور وسان اور نصرت سحر عباسی میں تلخ کلامی ہوگئی۔
صوبائی وزیر منظور وسان کہتے ہیں کہ فنکشنل لیگ ایم کیوایم لندن کی طرح چلنا چاہتی ہے،جب بھی سچ کہتا ہوں تو مرچیں لگتی ہیں،سچ کڑوا لگتا ہے ، یہ بات سننا نہیں چاہتے ہیں۔
اس موقع پر دیگر اپوزیشن ارکان نےبھی پانی دو، پانی دو کے نعرے لگائے ۔
فنکشنل لیگ ارکان نے کرسیوں پر چڑھ کر احتجاج کیا۔
اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے اچھا ناچ لیا، جوتے لے کر ایوان کی کرسیوں پر چڑھ جاتے ہیں۔
فنکشنل لیگ ارکان نے ایوان میں منظور وسان کے خلاف نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔