پاکستان

کپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*اطلاق یکم فروری سے ہوگا،گھریلو صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر،فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کیلئے موجودہ نرخ برقرار*

اسلام آ باد: حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3500 روپے ہوگئے ہیں۔

گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔
www.newsvoc.com
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button