کپل شرما کی ’بیوی‘ ثمونا چکروتی کی دسمبر میں فلمساز سمرات مکھر جی سے شادی کا امکان 19 ستمبر 2016

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے تفریحی پروگرام’کامیڈی نائٹ ود کپل ‘میں پروگرام کے میزبان کپل شرما کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی ثمونا چکرورتی رواں برس دسمبر میں اپنے فیملی فرینڈ اور فلم میکر سمرات مکھر جی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصہ سے ثمونا کی شادی کی اطلاعات منظر عام پر آرہی تھیں جن کی تصدیق کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان افواہوں کی تصدیق کیلئے آپ دسمبر تک انتظار کیوں نہیں کرتے؟انہوں نے کہا پتہ نہیں کیوں لوگ ایک غیر شادی شد ہ خاتون کو کامیاب زندگی کیساتھ خوش نہیں دیکھنا چاہتے؟
ثمونا نے مزید کہا کہ میںفی الحال شادی نہیں کررہی البتہ وقت آنے پر اسے خفیہ بھی نہیں رکھو ں گی۔انہوں نے بتایا کہ سمرات ایک ’بہترین دوست‘ ہیں اور میں حال ہی میں ہونے والی درگا پوجا کی تقریب میں ہم دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب ہو ئے ہیں۔ثمونا کے بقول سمرات کا یہاں سنٹاکروز میںگھر ہے جہاں ہم ایک دوسرے سے ملے اور زندگی میں مزید قریب آنے کا فیصلہ کیا تاہم ہم دونو ں کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کی بھی فرصت نہیں ہے۔انہوں نے کہا جہاں تک بات ہے شادی کی تو یہ جب ہونی ہو گی ہوکررہے گی،اگر مجھ سے پوچھیں کہ کیا میں ایک آدمی کے ساتھ خوش رہوں گی ؟تو شادی کے بعد کی زندگی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں