انٹرنیشنل

کویتی شاہی خاندان کے تین اہم فرد سمیت 5 افراد کو5 سال قید جب ایک شہری کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

ویب دیسک (کنٹری بیورو آف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کویت،شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اہم افراد کو پانچ سال قید کی سزا
کویت : توہین عدالت کے جرم میں کویتی شاہی خاندان کے تین اہم فرد سمیت 5 افراد کو5 سال قید جب ایک شہری کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت عدالت عظمیٰ نے خفیہ ادارے کے سربراہ شیخ اتہبی الفہد الصباح (جو کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیں) ، دو اہم شاہی افراد اور تین شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی ہے۔
عدالت عظمیٰ کویت نے بادشاہ کے بھتیجے اور سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا سوشل میڈیا پر عدالت کے مخالف مہم چلانے اور ججوں پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات پر سنائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الفہد اور دیگر افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو شائع کی تھی جس میں ایک جج کو سابق وزیراعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
متاثرہ جج اور سابق وزیر اعظم نے بادشاہ کے بھتیجے اور دیگر شہریوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزمات کی تردید کی تھی اور جھوٹے الزما ت کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
خیال رہے اسی عدالت نے ایک اور مجرم کو اسی الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کویت سے فرار ہو چکا ہے جب کہ بادشاہ کے بھتیجے شیخ الفہد، دو اور اہم شاہی افراد اور دیگر دو شہری حراست میں لیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button