انٹرنیشنل
کویتی حکام نے ماتحت رشتہ داروں کے رہائشی ویزہ معطل کردیے
کویت سٹی 26 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کویت کی وزارت داخلہ نے ماتحت رشتہ داروں کے رہائشی ویزہ عارضی طور پر معطل کردیئے ہیں ۔ کویت ٹائمز کے مطابق بیوی اور بچوں کے علاوہ وہ تمام رشتہ دارجن کے پاس آرٹیکل 22 ویزہ تھے ان کا رہائشی ویزہ عارضی طورپر معطل کردیا گیا ہے۔ جن رشتہ داروں کے ویزہ اب رینیو نہیں کروائے جاسکتے ہیں ان میں ماں باپ ، بہن بھائی اور دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔