شوبز

کویتی امیگریشن حکام نے میرے عملے کو ’بھارتی کتا‘ کہا، عدنان سمیع

ممبئی: گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے ایئر پورٹ پر امیگریشن عملے نے اُن کے عملے کو ’بھارتی کتا‘ کہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں لائف کنسرٹ کے بعد واپسی پر ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود امیگریشن حکام کی جانب سے اُن کے عملے کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ انہیں ’’ بھارتی کتا ‘‘ بھی کہا گیا جب کہ کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔
عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آپ کے شہر میں محبت کے ساتھ آئے تھے اور وہاں ہمارے بھارتی بھائیوں نے ہمیں گلے بھی لگایا لیکن آپ کی جانب سے کوئی حمایت نہیں کی گئی حتیٰ کہ کویتی ایئر پورٹ کے امیگریشن نے بغیر کسی وجہ میرے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں بھارتی کتا کہا اس کے باوجود آپ لوگ نے کچھ نہیں کیا۔
عدنان سمیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہوئے اس واقعے پر سشما سوراج سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button