بزنس

کویت، ،بھارتی پھلوں پر پابندی سے پاکستانی پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ

کویت سٹی(آئی این پی)کویت میں بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی سے پاکستان کے پھل اور سبزیوں کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہند کی ریاست کیرالہ اور جنوبی ہند میں نیپا وائرس سے 13 افراد کی ہلاکت کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کویت کی حکومت نے ہندوستانی سبزیوں اور پھلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مذکورہ وائرس انسان اور جانور دونوں کے لئے خطرناک سمجھا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے نیپا وائرس کی وجہ سے پابندی کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھی ہند سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button