Draft

کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ کا قاتل شارجہ سے گرفتار

پشاور: کوہاٹ میں رشتہ سے انکارپر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کوقتل کرنےوالا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی بیرون ملک سے پکڑا گیا۔
کوہاٹ میں رشتہ سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کی جان لینے والا ملزم بالآخر قانون کے شکنجے میں آگیا، مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کودبئی انٹرپول نےشارجہ سے گرفتار کیا، ملزم 27 جنوری کوعاصمہ رانی کوگھرکے باہر قتل کرنے کے چند گھنٹے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کی اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم مجاہد ہاتھ نہ آیا جس پر پولیس نے ایف آئی اے سے درخواست کی اس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرادیے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخواصلاح الدین نے بتایا کہ انٹرپول 3 ہفتے سے کوہاٹ پولیس کے ساتھ رابطےمیں تھا، ملزم کو پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی سہ پہر 4 بجے گرفتار کیا گیا، یو اے ای پولیس نے رابطہ کر کےملزم مجاہد آفریدی کی گرفتاری کی اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو جلد وطن منتقل کردیا جائے گا جہاں اس پر عاصمہ قتل کیس کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button