کوکا کولا نے جاپان میں پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا
ٹوکیو(این این آئی)کوکا کولا نے جاپان میں اپنا پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا ہے۔ لیموں کے ذائقے والے اس مشروب کا نام الکوپوپ ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوکا کولا نے جو کہ امریکی کمپنی ہے،3 لیمن ڈرنکس کی فروخت شروع کی،اس مشروب کا مقصد نوجوانوں خصوصاً خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔کوکا کولا نے اپنے ان تینوں مشروبات کو اپنی 125 سالہ تاریخ میں انوکھا قرار دیا ہے جن میں الکوحل کا تناسب3 سے 8فیصد تک ہے، یہی نہیں اپنی کمپنی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشروبات کی تیاری میں بہت خیال رکھا ہے۔ تاہم یہ انھیں ملک کے معروف ڈرنک چو ہی ڈرنک کی مانند ہے جس میں مقامی طور پر پسند کیے جانے والے انداز اور مختلف پھلوں کے ذائقے کو شامل کیا گیا ہے۔وہی شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اسے بیئر کا متبادل سمجھا جاتا ہے اور یہ خواتین میں بہت مقبول ہے۔
دوسری جانب مقامی کمپنیاں جن میں سنٹورے، آساہی اور کرن شامل ہیں اس وقت مارکیٹ میں حاوی ہیں۔جاپان میں چکوترے یا لیموں کے کھٹاس بھرے ذائقے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور اب لیموں وہ ذائقہ ہے جسے کوکا کولا نے اپنے مشروب میں متعارف کروایا ۔