رنگ برنگ

کوفہ شہر میں ایک عورت رہتی تھی جسکے شوہر کو سخت معاشی پریشانی تھی

کوفہ شہر میں ایک عورت رہتی تھی جس کے شوہر کو سخت معاشی پریشانی تھی تنگدستی کے حالات چل رہے تھے بیوی کہنے لگی بہتر تو یہ ہوتا کہ تم گھر سے نکل کر شہروں میں جاتے اور اللہ کی راہ میں اپنا رزق روزی تلاش کرتے یہ سن کر شوہر گھر سے نکلا اور گھومتا پھرتا ملک شام پہنچ گیا۔اور خوب محنت کی اور تین سو درہم کما لیئے جس سے اُس نے ایک بڑی اچھی نسل کی اونٹنی خریدی مگر کام کے وقت سخت اڑیل نکلی جس نے اُس آدمی

کو پریشان کر دیا اُس نے غصے مین آکر قسم اُٹھا لی کہ کوفہ جاکر اس کو ایک درہم میں بیچ دوں گا بعد میں بڑا پریشان ہوا جا کر بیوی کو ساری بات باتئی بیوی نے ایک بلی کو پکڑا اور اونٹنی کے گلے میں باندھ دیا اور کہا بازار جائو اور یہ آواز لگائو تین سو درہم کی اور اونٹنی ایک درہم کی لیکن دونوں ساتھ ہی فروخت ہوں گی۔شوہر نے ایسا ہی کیا ایک دیہاتی اونٹنی کو گھوم پھر کر دیکھ رہا تھا اور کہ رہا تھا کیسی اچھی اونٹنی ہے کتنی خوبصورت ہے کاش تیرے گلے میں یہ بلی نہ ہوتی اب اس سمیت ہی تجھے خریدنا پڑے گا بیوی کی زہانت سے قسم بھی پوری ہو گی اور اقنٹنی بھی اصل قمیت پر بک گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button