کورین آٹو کمپنی ہنڈائی کی جانب سے پاکستان میں لگژری بسیں اور ٹرک متعارف کروانے
کراچی. 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کورین آٹو کمپنی ہنڈائی کی جانب سے پاکستان میں لگژری بسیں اور ٹرک متعارف کروانے کا اعلان
کراچی ۔ کورین آٹو کمپنی ہنڈائی کی جانب سے پاکستان میں لگژری بسیں اور ٹرک متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورین آٹو کمپنی ہنڈائی نے الحاج گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پلانٹ کرچی میں قائم کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے کراچی میں 30 ایکڑ زمین خرید لی گئی ہے۔
پلانٹ میں لگژری بسیں اور ٹرک تیار کرکے پاکستان کی مارکیٹ میں ہی فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ پلانٹ پیداوار کا آغاز اگلے 1 سال کے دوران کر دے گا۔ اس مقصد کیلئے دونوں گروپوں کی جانب سے کل 4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ پلانٹ میں چھوٹی سطح کے ٹرک بھی تیار کیے جائیں گے۔ پاکستان میں ہی پلانٹ لگانے کی وجہ سے لگژری بسیں اور ٹرک پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں قدرے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔