پاکستان

کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا،عوامی خدمت کرتا رہوں گا، انور ظہیر جمالی

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ، فلاحی کام سرکاری عہدوں کے بغیر کئے جاسکتے ہیں ، عوامی خدمت کرتا رہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے دفتر کے افتتاح کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔ جسٹس ریٹائرڈ انور ظہیر جمالی نے کہا کہ چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا اور اپنی اس بات پر قائم رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں اور میں کسی سرکاری عہدے کے بغیر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی کوششوں کوبروئے کار لا کر جتنا ہوسکے ان کی خدمت کروں گا جسٹس ریٹائرڈ انور ظہیر جمالی نے بعد از افتتاح لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے دفتر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور افسران کو قومی وسائل کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ دفتر میں غیر ضروری اے سیز اور لائٹس کا استعمال نہ کریں بلکہ جتنا ممکن ہوسکے قومی وسائل کی بچت کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button