پاکستان

کوئی ایسا کارنامہ کیا ہی نہیں تو تصویر کیوں چھپواؤں ؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم آزادی کے اشتہار سے اپنی تصویر نکلوا دی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 13اگست کی شام کو میڈیا کو جاری ہونے والے حکومتی اشتہار سے اپنی تصویر خود نکلوا کر قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ اور دیگر شخصیات کی تصاویر شائع کروائیں اور کہاکہ میں نے ابھی تک ملک کے لیے ایسے کوئی نمایاں کام سر انجام نہیں دئیے جو ان مشاہیر کے ساتھ میری تصاویر شائع کی جائیں ۔
ذرائع کے مطابق 13اگست کی شام 7بجے تمام اخبارات کو متعلقہ ایڈ ایجنسی کی طرف سے مطلع کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا اشتہار دیا جا رہا ہے ، اشتہار کے لئے جگہ مختص رکھی جائے ۔ اشتہار بھیجا جا رہا ہے، تاہم کچھ وقت بعد کہا گیا کہ جو اشتہار پہلے جاری کرنا تھا وہ نامنظورہو گیا کیونکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تصویر اس اشتہار سے نکلوا دی اور ہدایت دی ہے کہ اس میں صرف ہمارے محبوب اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اوردیگر شخصیات کی تصویر ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک ملک میں ایسا کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا کہ میری تصاویر ان مشاہیر کے ساتھ شائع کروائی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button