بلوچستانشہر شہر

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوز وی او سی آن لائن) کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جان محمد روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت وقاص خان، شبیراحمد اور علی خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے میں پہنچ کر جائے واردات کو سیل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی،علاقہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جان محمد روڈ پر فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور آئی جی بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے زخمی افراد کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button