بلوچستان
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق
کوئٹہ: سریاب کیچی بیگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ میں سریاب کیچی بیگ میں نامعلوم افراد نے ایک دکان کے قریب کھڑے پولیس اہلکار پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جب کہ تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔