پاکستان

کوئٹہ میں دھماکہ ،اے آئی جی حامد شکیل سمیت تین اہلکار شہید ،8اہلکار زخمی

کوئٹہ (نیوز وی او سی آن لائن )بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح سویرے پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اے آئی جی حامد شکیل درانی سمیت3اہلکار شہید جبکہ 8شد ید زخمی ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ پر چمن ہاوسنگ سکیم کے قریب اے آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں حامد شکیل سمیت 11اہلکارزخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا جہاں حامد شکیل ، اے ایس آئی رمضان اور ڈرائیور جلیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے. دھماکے میں 2 پولیس موبائل اور 2 موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 8زخمی اہلکاروں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈی جی سول ڈیفنس اسلم ترین کے مطابق اے آئی جی حامد شکیل پر ہونے والا حملہ خودکش تھا جس میں 10 سے 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا.خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء کو قبضے میں لے کر انہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا۔۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے اے آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے دفاتر جا رہے تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے چمن ہاؤسنگ سکیم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button