کوئٹہ(نیوز وی او سی آن لائن)صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے صوبے میں عام انتخابات مؤخرکرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی دی۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں عام انتخابات مؤخرکرنے کی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جولائی میں مون سون بارشوں کے باعث بلوچستان سے لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں اور اس مہینہ میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے بھی سعودی عرب میں ہوں گے لہذا انتخابات جولائی کے بجائے اگست میں کرائے جائیں۔