پاکستان

کوئٹہ:ایم پی اےکی تیز رفتار گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کچل ڈالا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بری طرح کچل ڈالا، مقدمہ ڈرائیور یا ایم پی اے کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو سب کے سامنےکچلاگیا تھا۔ اہلکار کو کچلنےوالی گاڑی ایم پی اے ڈاکٹر عبدالمجید خان اچکزئی کی تھی۔ پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ درج کرنےمیں پولیس کی سادہ لوحی نے کئی سوالوں کوجنم دے دیاہے۔ گاڑی چلاکون رہاتھا؟ اتنی سی بات جاننے کی زحمت کیوں نہیں اٹھائی جارہی؟ قتل کونامعلوم افراد کے سر ڈالنے میں کون کون شریک ہے؟ قانون کا شکنجہ قاتل پر کسنے کے بجائے ڈھیلا کرنےکی اصل وجہ کیاہے؟ اوریہ بھی کہ کیا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ اس لیے درج کیا گیا ہے کہ جوشخص گاڑی چلارہا تھا اس کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہونےکے بعد ان حیلے بہانوں کاسہارا لیا جارہاہے۔ قانون نافذکرنے والےاہلکاروں کےلواحقین کوبھی انصاف نہ مل سکاتواس قانون پر اعتبار کون کرےگا۔ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج اس حادثے کی ہے اور اس سے لگتا ہے کہ متعلقہ ایم پی اے نشے میں تھا، کیس پولیس تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button