پاکستانکھیل

کنگ بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کامران غلام نے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹر کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔

کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر بھی سنچری بناچکے ہیں۔

یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں۔ یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں۔

ان کے علاوہ فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بناچکے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button