Draft

کنگنا کی فلم بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر

ممبئی (آئی این پی)اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوت‘ کے بعد بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی‘ بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’پدماوت‘ کا تنازع کئی ماہ کی ہنگامی آرائیوں کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے دباؤ کے نتیجے میں کرنی سینا احتجاج کا سلسلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی ہے۔لیکن اس بار انتہا پسندوں نے کنگنا رناوت کی فلم کو نشانے پر لے لیا ہے اور راجستھان کی حکومت سے فلم مانی کارنیکا: کوئین آف جھانسی کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برہمن مہاسبھا نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کارنیکا‘ پر تاریخی حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں ’رانی لکشمی بائی‘ کو انگریز افسر کی محبوبہ دکھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button