Draft

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مجھے پیچھے مڑ کر دیکھنے کی عادت نہیں

ممبئی (اے پی پی) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے پیچھے مڑ کر دیکھنے کی عادت نہیں اس لئے جس سے ایک دفعہ دوستی ختم ہو جائے اس سے دوبارہ ملاقات بھی نہیں کرتی۔ کنگنا نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اب میرے تمام سابق بوائے فرینڈ میرے ساتھ دوستی کے خواہاں ہیں لیکن میں کسی کا ہاتھ دوبارہ نہیں پکڑوں گی کیونکہ چھوڑے ہوئے کو دوبارہ اپنانا میرا اصول ہی نہیں ہے۔ ،اداکارہ نے کہا کہ میں جو تعلق ایک دفعہ چھوڑ دوں اس کو دوبارہ قائم نہیں کرتی یہ میرا ریکارڈ ہے ۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا تعلق ان دنوں کسی سے قائم ہوا ہے لیکن میں اسکا نام نہیں بتاؤں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button