شوبز

کنگا تھانے کی پولیس نے لوک فنکارہ کے قتل کے ملزم کو وی آئی پی پروٹوکول فراہم کردیا,

(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
عدالت میں پیشی کے وقت سر ڈہانپ کر رکھا گیا لیکن سیکیورٹی کے حوالے سے کسی زاویہ سے بھی ملزم قیدی دکہائی نہیں دے رہا تھا, لوک فنکارہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم طارق جتوئی کو سخت سیکیورٹی میں سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا, طارق جتوئی کو سیشن کورٹ کی عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کنگا تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا, دو روز قبل لوک فنکارہ ثمینہ سندھو کو کنگا گاوُں میں ایک بااثر شخص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکہ قتل کیا تھا, اس موقعہ پر لوک فنکارہ قتل کیس کے تحقیقاتی افسر ڈی ایس پی لیاقت عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروعاتی ایف آئی آر ہے اس میں دہشتگردی کے دفعات نہیں ہیں, تحقیقات میں اگر دہشتگردی کے دفعات ممکن ہونگے تو شامل کرلینگے, انہوں نے کہا کہ جونیجو برادری کی شادی کی تقریب تھی جنہیں کال کیا گیا ہے انکے بیان کو بھی مدنظر رکھا جائیگا, تحقیقاتی افسر ڈی ایس پی لیاقت عباسی نے مذید کہا کہ وڈیو میں فائرنگ کی آوازیں ہیں لیکن کس نے فائرنگ کی واضع نہیں ہے, جبکہ دیگر دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں, ملزمان گرفتاری کے خوف سے اپنے گھر خالی کرکہ چلے گئے ہیں…….

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button