Draft

کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل سینسس کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی تین اضلاع ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ شماریات کے افسران کو ہدایت – (بشیر باجوہ بیورو چیف بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ 3 ۔اپریل2017
کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل سینسس کو آرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے گوجر انوالہ ‘ گجرات‘ منڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنرز اور تینوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ شماریات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ خانہ و مردم شماری کے دوسرے فیز کے لئے بھر پور انتظامات کریں دوسرا فیز 25 ۔ اپریل سے شروع ہو گا۔ ڈویژن کے مذکورہ تینوں اضلاع کی خانہ و مردم شماری کی جائے گی۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ ان اضلاع کے ڈ پٹی کمشنرز اپنے متعلقہ ضلعی کو آرڈینیشن اور ویجیلینس کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ اجلاس طلب کریں اور خانہ و مردم شماری کے اہداف حاصل کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی ہدایات کے مطابق جانفشانی اور فعالیت کے ساتھ مردم شماری کے افسران کے ساتھ رابطہ رکھیں اور باہمی افہام و تفہیم سے حکمت عملی تشکیل د ے کر پیش رفت کی جائے تاکہ یہ قومی ٹاسک انتہائی ذمہ داری سے انجام پذیر ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن بھر میں اس ضمن میں تشکیل دی گئی کمیٹیاں حکومت کی پالیسی کے مطابق اچھا کام کر رہی ہیں اپنی اس کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے سسٹم میکانزم کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ اور تعاون کو فروغ دیتے ہو ئے باقاعدہ اجلاس منعقد کریں۔
کمشنر آفس میں آر پی او گوجر انوالہ محمد طاہر ‘ ڈ پٹی کمشنرز محمد عامر جان ‘ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر سینسس ریاض احمد ‘ ضلعی کو آرڈینیٹر احسان اللہ‘ مہر النساء و دیگر افسران شریک تھے۔ کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ مردم و خانہ شماری کے سلسلے میں وصول ہونے والے سامان کی بھی بھرپور حفاظت کریں۔
یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے ساتھ منسلک تھا جس میں گوجر انوالہ ‘ گجرات او رمنڈی بہاؤالدین کے ڈپٹی کمشنرز‘ و ضلعی افسران شریک تھے۔
بعد ازاں کمشنر نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے سالانہ جنرل اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں مویشی منڈیوں کی تشکیل سے متعلقہ تمام امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں آر پی او گوجر انوالہ محمد طاہر ‘ ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان ‘ ایم پی اے عبدالرؤف مغل‘ چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا‘ ڈائر یکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام محمد گل‘ ایم ڈی مینجمنٹ کمپنی لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد‘ میئر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام و دیگر افسران شریک تھے۔ کمشنر نے کہاکہ ڈویژن میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کی کو ئی گنجائش نہیں کیونکہ صوبائی حکومت نے کیٹل مارکیٹ کمیٹی تشکیل دے کر اس کے قانو ن و ضوابط کا نفاذ کردیا ہے جن پر تمام افسران بہترین حکمت عملی کے مطابق پیش رفت کریں اور مویشی منڈیوں سے متعلق کئے جانے و الے اقداما ت قانون کے مطابق درست ہوں گے ۔ ان کامقصد غیر قانونی کاروبار کو بند کروانا ہے ۔ ڈویژن بھر میں قائم ہونے والی مویشی منڈیوں کے تمام انتظامات کی ذمہ دار کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی ہے کیونکہ حکومت نے اسے خصو صی ٹاسک اور فرائض سونپ رکھے ہیں۔ اجلاس میں مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام تشکیل دی گئی مختلف سب کمیٹیوں کی کاردگی کا بھی جائزہ لیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button