پاکستان

کمشنر گوجرانوالہ کا علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ، مریض سے پیسے لینے پر اہلکار معطل

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

کمشنر گوجرانوالہ کا علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ، مریض سے پیسے لینے پر اہلکار معطل

تاریخ: 20 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایک مریض سے پیسے لینے کی شکایت پر کمشنر نے ہسپتال اہلکار کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے ایمرجنسی، سی او ٹی، لیبارٹری، میڈیکل وارڈز، ڈائیلسز یونٹ، فارمیسی اور بچوں کے نگہداشت یونٹ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے واش رومز اور فارمیسی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتالوں کی باقاعدہ انسپکشن کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بہتر صحت سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

دورے کے دوران کمشنر نوید حیدر شیرازی نے مریضوں کی عیادت کی، ان کی شکایات سنیں اور فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت تمام بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو جانفشانی سے بروئے کار لایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button