فلاح عامہ کے منصوبوں کے تمام پروگراموں پر حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق پیش رفت کی جائے-کمشنر گوجرانوالہ(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ 27اپریل:
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ترقیاتی محکمو ں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کے تمام پروگراموں پر حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق پیش رفت کی جائے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے ترقیاتی پروگراموں کے تحت اراکین پارلیمنٹ کے حلقو ں میں جاری سکیمیں ہر صورت معیاری اور بروقت مکمل کی جائیں۔
وہ اپنے دفتر میں اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر گوجر انوالہ محمد عامر جان ان
کے ہمراہ تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے اپنے دفتر میں اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا
کہ ضلع گجرات میں پروونشل ہائی ویز کی ایک ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی 2 سکیموں پر 300 ملین روپے‘ ضلع نارووال میں
پروونشل ہائی ویز کی 2 اور پروونشل بلڈنگ کی ایک سکیم پر 280 ملین ر وپے اور ضلع گوجر انوالہ میں پروونشل ہا ئی ویز کی ایک جبکہ
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی بھی ایک سکیم پر 300 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس طرح مجمو عی طور پر8 سکیموں
پر879 ملین ر وپے لاگت آئے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ میں پہلے فیز میں 249 سکیمیں منظور کی
جا چکی ہیں گجرات میں171 ‘ حافظ آباد میں 104 ‘ منڈی بہا ؤ الدین میں189 ‘ نارووال میں 364 اور سیالکوٹ میں 415 سکیمیں
ہر ضلع کی ڈویلپمنٹ کمیٹی نے منظور کر لی ہیں ۔ ان سکیموں کی تعمیراتی سر گرمیوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا۔
کمشنر نے بتایاکہ وزیر اعظم کے تر قیاتی پروگرامز کے دوسرے فیز کے لئے گوجر انوالہ میں 134 سکیمیں ‘ گجرات
میں48 ‘ حافظ آباد میں 34 ‘ منڈی بہاؤالدین میں13 اور ضلع سیالکوٹ میں134 سکیموں کے حوالے سے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ
سے تجاویز اور سفارشات حاصل کر لی گئی ہیں ۔ اجلاس میں شریک ڈپٹی کمشنر ز نے کمشنر کو ضروری تجاویز سے آگاہ کیا۔ ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ
نے تمام ترقیاتی سکیموں سے متعلق کمشنر کو بریفنگ دی۔